اس ماہ رمضان اپنے گھروں کو مساجد بنا لیں (نفلی عبادت)۔ اپنے بچوں اور گھر کی خواتین کے لیے بھی اہتمام کریں۔ اللہ سے تعلق کی ترغیب باتوں سے نہیں اپنے عمل سے دیں۔
عورتوں کا کام صرف شربت بنانا نہیں۔ انہیں بھی عبادت کا وہی حق حاصل ہے جو آپ کو ہے۔ اپنے گھر کی خواتین کے لیے آسانیاں کریں۔ اس رمضان کچھ کام آپ بھی کر لیں۔
کوئی سموسے اور پکوڑے ٹھنڈے ہو جائیں یا آپ کی چائے میں تھوڑی تاخیر ہو جائے تو براہ کرم غصہ نہ کریں۔ رمضان صبر اور برداشت بھی سکھاتا ہے۔ محبت سے کام لیں اور اللہ کو تلاش کریں اور یہ تلاش ایک محبت بھرے گھر و رشتہ و خاندان میں زیادہ آسان ہی کیونکہ اللہ کی خاص رحمت و برکت اترتی ہے۔
اللہ آپ کی سب عبادتوں کو قبول کریں۔ امت مسلمہ کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں-
رمضان کی برکات کو سمیٹنے میں، دارالاندلس سے آن لائن خریداری کریں اور گھر پر ہوم ڈیلیوری کروائیں۔
☎️ 🌐
Store: https://darulandlus.pk
Whatsapp: 0309 1510 927.